دو خواتین قتل‘ حادثات میں 2 ہلاکتیں‘ 3 سالہ بچے کی لاش برآمد 

  دو خواتین قتل‘ حادثات میں 2 ہلاکتیں‘ 3 سالہ بچے کی لاش برآمد 

  

ملتان + عبدالحکیم + رحیم یار خان + لیاقت پور (وقائع نگار‘ سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں  نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 32 سالہ خاتون کو قتل کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ بستی امیر حسن لطیف اللہ چوک کی رہائشی عافیہ کنول اپنے خاوند مدثر علی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگیا فائرنگ(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کے نتیجے میں عافیہ شدید زخمی ہوگئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے،پولیس کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا معلوم ہواتھا گولی عافیہ بی بی کے سر میں لگی جو موت کا باعث بنی تاہم اصل حقائق منظر عام پر لاکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بھائی نے بہن کوفائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ کے مطابق نواحی علاقہ چاہ کیکر والہ موضع دین پور میں اکمل بن ظہور نامی شخص نے شادی شدہ بہن خرم حیات کونامعلوم وجوہ پرطیش میں آکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ سسرال سے میکے آئی تھی مقتولہ چارسالہ بچی کی ماں بھی تھی،پولیس عبدالحکیم نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی ہے پولیس عبدالحکیم نے مقتولہ کے شوہرصدف منیر کی درخواست پر ملزم کے خلاف قتل عمدکا مقدمہ درج کرلیا ہے،قریبی ذرائع نے بتایا کہ قاتل بھائی مقتولہ بہن سے اسے اسکے والدین کی جانب سے دی گئی وراثتی جائیداد کی واپسی کا تقاضا کرتا تھا۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے 40 سالہ شخص ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق شیر شاہ پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں سوار نامعلوم  شخص اچانک نیچے گرگیا،شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر سرد خانے منتقل کرنے کے بعد معاملہ کی چھان بین شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ بستی ملک غلام حیدر آرائیں موضع خان بیلہ کا رہائشی تین سالہ کمسن علی حسن ولد رئیس محمدسیف اللہ جوکہ 13اگست کی دوپہر دو بجے کے قریب اچانک لاپتہ ہوگیا تھا‘ دو روز تک تلاش کے بعد گذشتہ روز 15اگست کو کمسن علی حسن کی نعش کماد کی فصل سے برآمد ہوگئی۔ ورثاء کی جانب سے پولیس کو تحریری درخواست کے باوجود تاحال پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ علی حسن کے والدین اور اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب‘ ڈی پی او رحیم یارخان اور دیگر اعلیٰ حکا م سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیل کے مطابق راجن پور کا رہائشی 50 سالہ امام بخش موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

لاش برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -