روہیلانوالی: ماہڑہ میں واٹر  فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

   روہیلانوالی: ماہڑہ میں واٹر  فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  

روہیلانوالی  (نامہ نگار)روہیلانوالی کے نواحی علاقے ماہڑہ کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہوگیا ماہڑہ میں واٹر پیوریفکیش پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے ماہڑہ اور مضافات کے باسی گندہ پانی پینے سے موزی مرض میں مبتلا تھے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

جس پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے ماہڑہ کی عوام کی سہولیات کے لئے صاف پانی کے لئے واٹر پیوریفکیشن پلانٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت سے تحریک انصاف پر اعتماد بڑھ رہا ہے حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں نا امید نہیں کریں گے۔ واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر جام ظفر ماہڑہ سابق چیئرمین یونین کونسل ماہڑہ، حاجی میاں عباس زرگر، میاں عارف ڈھولا، جام مظفر، میاں شہزاد زرگر،محمد بلال عاشق،  رضوان شاکر سابق سٹی کونسلر محمد آصف، ملک کلیم اللہ، شعیب، عمران، شاہد بلوچ،سید حنیف شاہ،ودیگر لوگ موجود تھے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -