ملکی ترقی‘ استحکام کیلئے کسی قربانی سے  دریغ نہیں کرینگے‘ نصراللہ خان دریشک

  ملکی ترقی‘ استحکام کیلئے کسی قربانی سے  دریغ نہیں کرینگے‘ نصراللہ خان ...

  

راجن پور( تحصیل رپورٹر  )ہم سب مل کر وزیراعظم کے ویثرن”کلین اینڈ گرین پاکستان مہم“ کو کامیاب بنائیں۔ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے دانش سکول فاضل پور میں ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک،سردار اویس خان دریشک اور پرنسپل دانش سکول محمد اکرم کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سکول اساتذہ اور ایڈمن اسٹاف کے علاوہ سیاسی رہنما موجود تھے۔ ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک نے یوم آزادی کے حوالے سے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ اس موقع پر سردار نصراللہ خان دریشک،سردار اویس خان دریشک، سردار فاروق امان اللہ خان دریشک اور پرنسپل محمد اکرم نے بھی پودے لگائے۔

نصراللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -