ملتان: محرم الحرام میں 14 علماء‘ ذاکرین کا ضلع میں داخلہ بند

ملتان: محرم الحرام میں 14 علماء‘ ذاکرین کا ضلع میں داخلہ بند

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے محرم الحرام کے موقع پر نقص امن کے خطرہ کے پیش نظر14 علماء اور ذاکرین کے ضلع میں داخلہ اور رہائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔پابندی2 ماہ کے عرصہ کے لئے عائد کی  گئی ہے۔ پابندی کی زد میں آنیوالوں میں فیاض عثمانی، (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

پروفیسرخواجہ خالد محمود،قاری نوید الرحمان،سید سہیل عباس نقوی، عارف سعید بھٹی،انجنئیر اشفاق احمد،مولانا فضل عباس نقوی،ذاکرغیور صابر،علامہ اقتدار حسین نقوی،محمد نعیم رضوی، قاری محمد جمیل،مجاہد اسمعیل اور محمد ارشد شامل ہیں۔پابندی کا سامنا کرنیوالے علماء  اور ذاکرین کو فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب سے اپیل کرنے کا حق حاصل ہو گا۔

پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -