لیاقت پور کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے‘ عامر نواز خان

  لیاقت پور کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے‘ عامر نواز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری (معدنیات) سردار عامر نواز خان نے کہا ہے کہ تحصیل لیاقت پور (بقیہ نمبر32صفحہ6پر

ہمارا فخر اور پہچان ہے جس کی محرومیوں کے ازالے کیلئے اسے فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جانا چاہیے اپنی رہائش گاہ پر لیاقت پور ضلع بناؤ تحریک کے چیئرمین سید شجر نقوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ہی انہوں نے ضلع کا ایشو اٹھایا تھا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہونے والی حالیہ ملاقات میں بھی انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ صوبہ میں جب بھی کوئی ضلع بنا تو لیاقت پور اس میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد بھی ضلع کے ایشو پر ایک پیج پر ہیں ہم مل کر ضلع کا مقدمہ لڑیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ضلع بناؤ تحریک کی مجوزہ اے پی سی میں اپنی بھرپور شمولیت کا وعدہ کیا اس موقع پر تحریک کے صدر ملک محمد اسلم کھچی جنرل سیکریٹری جعفر خان کے علاوہ پروفیسر نوید اظہر، غزالہ جبیں، وحید رشدی، ابرار مرتضی چوہدری، مدثر، ملک ندیم اظہر، عمران بلوچ، ظفر اقبال بھی شامل تھے۔
عامر نواز