شارٹ سرکٹ سے گھر میں خوفناک آگ‘ لاکھوں کا سامان جل کرراکھ

شارٹ سرکٹ سے گھر میں خوفناک آگ‘ لاکھوں کا سامان جل کرراکھ

  

ماچھیوال(نامہ نگار) شارٹ سرکٹ سے گھر کو آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کی نقدی اور جل گیا۔۔تفصیل کے مطابق چک نمبر15/W.Bکے رہاشی محمد رفیق رحمانی جس نے اپنے بیٹے ک شادی کرنا تھی اس کے لیئے مکان (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

تیار کر رہا تھا تینوں بیٹوں کا سامان اکٹھا کر کے ایک ہی کمرے میں رکھا ہوا تھا‘ صبح تمام اہل خانہ بوریوالا میں شادی پر گئے ہوئے تھے اورگھر میں مستری مزدور کام کر رہے تھے دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد تقریباً ساڑھے تین بجے مزدوروں نے دیکھا کہ کمرے سے دھواں نکل رہا ہے اور آگ نے سارے سامان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے شور واویلہ اہلیان علاقہ بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں لگ گئے لیکن آگ پر مکمل قا بو نہ پایا جا سکا تو ریسکیو1122کو فون پر اطلاع دی جس پر انہوں آکر آگ قابو پایا۔ لیکن پھر بھی ساڑھے چھ بجے تک گھر کے سامان میں کبھی کبھی آگ بھڑک اٹھتی۔محمد رفیق نے بتایا کہ جب ہمیں اطلاع ملی تو ہم فوری واپس گھر آگئے۔لیکن ہماری تمام جمع پونجی تیں لاکھ روپے نقد جل کر خاکستر ہو گئے اور سارا گھر کا سامان بھی جل گیا۔ جس کی مالیت تقریباً 15/20لاکھ کے درمیان ہے۔

راکھ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -