ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی خان ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ عشرت اللہ کا ڈیرہ کا دورہ
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب عشرت اللہ خان نیازی نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا. انہوں نے قائد اعظم اکیڈمی میں پودا لگاکر موسم برسات (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا انہوں نے افسران کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ریجنل پروگرام منیجر ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر صفدر حسین،پرنسپل قائد اکیڈمی فیمیل ریحانہ نرگس، اور پرنسپل قائد میل سیدہ فرزانہ سجاد بخاری،سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد اور دیگر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ حکومت نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد چیلنج ہے،جسے ٹیم ورک سے مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اساتذہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کی کردار سازی پر توجہ دیں۔قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اساتذہ کی صلاحیتوں میں نکھار لاتی ہے۔پنجاب کے پرائمری،مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول کے اساتذہ کو تین طرح کی تربیت دیتی ہے قائد اکیڈمی کے ماسٹر ٹرینرز براہ راست برٹش کونسل کے ٹریننگ لیکر آتے ہیں اور وہ مقامی ٹرینرز کو تربیت دیتے ہیں۔ مرد و خواتین اساتذہ کو پروفیشنل،پرموشن اور سکلز ڈویلپمنٹ کی تربیت دی جاتی ہے۔حکومت زیادہ طلبا و طالبات کے حامل پرائمری سکولوں میں ارلی چائلڈ ہڈ کیلئے کٹس دے گی۔کٹس کی فراہمی کیلئے پروجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
دورہ