پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام ڈسپلنری  کمیٹی کا اجلاس‘ شکایات کا جائزہ

پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام ڈسپلنری  کمیٹی کا اجلاس‘ شکایات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام ملتان سب آفس میں وکلاء کی شکایات کے حوالے سے ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیاڈسپلنری کمیٹی کے چئیرمین عبدالصمد خان کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

سائلین کی شکایات سنیں جس میں پنجاب بار کمیٹی کے ممبران انتظار مہدی نقوی، عبدالمجید، منور اقبال شامل تھے  ڈسپلنری کمیٹی میں وکلاء  کے خلاف دی گئی 106 درخواستوں پر شنوائی ہوئی  ممبر پنجاب بار داؤد احمد وینس کا کہنا تھا کہ  وکلاء کے خلاف شکایات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ پروفیشنل مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلاء کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔  اس موقع پر سائیلین کا کہنا تھا کہ پنجاب بار کی ڈسپلنری کمیٹی  وکلاء کے خلاف شکایات کے لئے اچھا فورم ہے جس سے شکایات کا ازالہ ہوتا ہے  ڈسپلنری کمیٹی نے ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔
جائزہ