اسلام و پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم‘ سید ذیشان اختر

   اسلام و پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم‘ سید ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ اسلام و نظریہ پاکستان ہی ملکی سالمیت اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

نے یوتھ ونگ کی جانب سے نکالی جانے والی پرچم بردار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی میں نوجوانوں نے دو سو فٹ لمبا قومی پرچم اٹھا یا ہوا ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔سید ذیشان اخترنے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے جو کہ اپنے قیام کے روز اول سے اس ملک میں فرسودہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔قیام پاکستان کے حوالے سے باب الاسلام سندھ کا کلیدی اوراہم کردار ہے۔ بد قسمتی سے پاکستان بننے کے بعد جتنے بھی حکمران برسر اقتدار آئے ان کی اکثریت نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پسے پشت رکھ کر اپنے ذاتی مفادات اور اغیار کے مقاصد کو پورا کیا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آج وطن عزیز مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور بیرونی یلغار سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ ملک و قوم کو مسائل سے نکالنے ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کا واحد حل دیانتدار قیادت اور اسلامی نظام کا قیام ہے کیونکہ اسلام وپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔ صوبائی امیر نے کہا کہ قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے ہمیں اس کی قدر کرنے چاہیے۔ آزادی کی قدر و اہمیت کوئی مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام سے پوچھے۔ انہوں نے زور دیا کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل کیلئے ضرور ی ہے کہ وطن پر مر مٹنے کیلئے آج پھر 14 اگست کے جذبہ کو بیدار اور ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کیلئے تجدید عہد کیا جائے۔ ریلی سے خالد بن جلیل،نصراللہ ناصر،ملک فیصل ایڈوکیٹ،ملک عبدالجواد نے بھی خطاب کیا۔
ذیشان اختر