نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال  خود مختار ریاست بنائیں گے‘ احمد یار ہنجرا

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال  خود مختار ریاست بنائیں گے‘ احمد ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل سیکٹریٹ پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے،سابق وزیر جیل خاناجات ملک احمد یار ہنجرا ضلعی صدر مسلم لیگ ن مظفر گڑھ  نے کی اس موقع پر ملک احمد یار ہنجرا نے کارکنان سے خطاب(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤاجداد نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر حاصل کیا اس قربانی کی خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال خوددار اور خودمختار پاکستان بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے سلسلے میں بے پناہ قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا، ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم آزاد ملک ہیں اور دنیا کے نقشے پر موجود  ہیں، سب کو اپنی تمام صلاحیتوں اور قوتوں کو برقرار رکھنا کر ملک کی خدمت کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پاکستان کو ایک دفعہ پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی کارکن متحد رہیں،کارکن قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستان قائد اعظم کی انتھک محنت علامہ اقبال کی سوچ نوجوانوں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ھے کہ آج ہم ایک آزاد خود مختیار ملک کے با عزت شہری ہیں، اس موقع پر سجاد خان گرمانی، مختیار رحمانی، ہارون خان، لالہ لطیف اللہ نیازی، چوہدری ممتاز،استاد صادق، استاد سلیم خان، محمود قریشی، چوھدری سلیم، فہیم انصاری، رانا تنویر،قیصر انصاری،شیخ علی عباس عثمان،آصف قریشی،نواب مضطر گرمانی،ریاض گرمانی،زلمی گرمانی،بخاری روڈ کے صدرعاشق حسین،چوہدری عبدالحمید، ہارون خان، حاجی نذیر احمد انصاری، حنیف سیماب، ملک عبدالمجید،مختیار رحمانی، چوہدری عثمان،نعیم جاوید،چوہدری محمد سلیم، محمد عثمان شیخ،سجاد خان گورمانی، قاضی عبد الجلیل،محمد اقبال انصاری،عبدالوحید، مرزا انتظار بیگ سمیت عمائدین علاقہ شہریوں کی کثیر تعدادسمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے، اس موقع پر قومی ترانے اور ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے رقص اور ملی نغمے بھی گائے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

احمد یار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -