ہائی کورٹ ملتان: وکلاء بہبود فنڈ کیلئے 1 کروڑ رو پے جمع 

ہائی کورٹ ملتان: وکلاء بہبود فنڈ کیلئے 1 کروڑ رو پے جمع 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ بار ملتان کے بہبود فنڈ میں وکلاء کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم جمع کروا دی گئی  اب کوئی بھی وکیل فوت ہوگا تو اسکی فیملی کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی اگلے مہینے سے وفات پانے والے وکلا کی فیملی ہائیکورٹ بار سے ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کلیم کر سکتی ہے ہائیکورٹ بار کے 41 ویں صدر چوہدری طاہر محمود سمیت ایگزیکٹو باڈی کی کاوشوں سے بہبود فنڈ جمع ہوا ہے صدر ہائیکورٹ کے مطابق اگر بار ایسوسی ایشن بہبود (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کی یہ رقم کسی اور جگہ خرچ کرے گا تو ہائیکورٹ کے آئین کے تحت نا اہل ہو جائیں گے چوہدری طاہر محمود کا کہنا ہے کہ اس فنڈ کی ادائیگی سے متوسط طبقہ کے وکلاء کو سپورٹ ملے گی انہوں نے کہا ہم وکلاء کی بہبود کے لئے کاوشیں کرتے رہیں گے

جمع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -