ڈیرہ: جرم ثابت ہونے پر 4 دہشتگردوں کو سخت سزائیں 

ڈیرہ: جرم ثابت ہونے پر 4 دہشتگردوں کو سخت سزائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایک دہشتگرد کو 12 سال اور دیگر تین کو مجموعی طور پر دس سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت ڈیرہ غازی خان کے معاون پراسکیوٹر ملک زاہد حسین کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ایک دہشتگرد شیرزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر بارہ سال جبکہ دودہشت گردوں اختر اور (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

عبداللہ کو دس، دس سال اور ایک دہشتگرد امیرحسین کو مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو تھانہ سی ٹی ڈی ملتان نے ضلع لیہ کے علاقہ پہاڑ پور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاتھا گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے پانچ ہینڈ گرینڈ اور دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے نقدرقم سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئیں تھیں اور ملزمان کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
سزائیں