جے یو آئی جلد حکومت کیخلاف تحریک شروع کریگی‘ مولانا صفی اللہ 

جے یو آئی جلد حکومت کیخلاف تحریک شروع کریگی‘ مولانا صفی اللہ 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)  جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد صفی اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی بہت جلد حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرے گی عوام کو چاہیئے کہ وہ جے یو آئی کا ساتھ دے اب کسی بیساکھیوں کا سہارا نہیں لیں گے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت کے لئے سہولت کار کا کردار جبکہ جے یو آئی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے نیب کو انتقامی ادارہ نہ بنایا جائے (ن) لیگ کو اپنی بیٹی کی عزت کا تحفظ کرنا چاہیئے حملہ کی مذمت کرتے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ہیں گذشتہ سے پیوستہ روز امریکی غلامی میں یوم جشن آزادی منایا گیا قادیانی اسلام و پاکستان کے دشمن ہیں جنہوں نے آج تک پاکستان کے آئین کو تسلیم ہی نہیں کیا لیکن انہیں سہولیات دی جارہی ہیں لاہور میں ہونے والی فلم شوٹنگ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت عالمی سطح پر اپنے دوستوں کو کھو رہی ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم کچہری روڈ پر پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر جے یو آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وقار احمد طاہر، ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل قاری محمد یاسین، سیکرٹری اطلاعات میاں جمشید اجمل، سیکرٹری مالیات مولانا محمد یوسف مدنی، سٹی ملتان کے امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، سٹی جنرل سیکرٹری حاجی زاہد مقصود احمد قریشی بھی موجود تھے مولانا محمد صفی اللہ نے مزید کہا کہ جے یو آئی سمجھتی ہے کہ حکومت جمہوریت کی پٹری سے اتر چکی ہے جو کہ اب مارشلائی حکومت بن چکی ہے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر جس طرح کی نازیبا حرکت کی گئی وہ جمہوری روایات کے خلاف ہے (ن) لیگ کو نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنی بیٹی کی عزت کی حفاظت کرنی چاہیئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بہت جلد عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے خلاف دوبارہ تحریک کا آغاز کرے گی اور کسی بیساکھیوں کا سہارا نہیں لے گی زرداری کی 17اگست کو پیشی کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو جمہوری روایات کا خیال رکھنا چاہیئے اپوزیشن جماعت کا تعلق کسی سے بھی ہو وہ قوم میں اپنا وجود ضرور رکھتی ہے اور ان کی ترجمانی کرتی ہے اس قسم کے حملے بوکھلاہٹ کا شکار میں ہوتے ہیں نیب کو انتقامی ادارہ نہ بنایا جائے ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں احتساب ضرور کیاجائے مگر کسی کے خلاف بے جا انتقامی کاروائی نہ کی جائے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوٹرن کے نام سے مسلط ہیں آٹا، چینی، گھی مافیاز ان کی بغلوں میں ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف قدم نہیں اٹھا رہے اگر مافیا ز خلاف آپریشن کیا جائے تو عوام کو ضرور ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سے بڑھ کر کون مظلوم کشمیریوں کے حق میں حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر آواز بلند کر رہا ہے منفی پروپیگنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

مولانا صفی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -