ڈی ایچ اے بہاولپور: ڈی سیکٹر میں مالکانہ حقوق کی منتقلی کیلئے تقریب 

 ڈی ایچ اے بہاولپور: ڈی سیکٹر میں مالکانہ حقوق کی منتقلی کیلئے تقریب 

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) ڈی ایچ اے بہاول پورمیں جشن آزادی انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی ڈی ایچ اے بہاول پور بھی عوام کی امنگوں کوپوراکرنانظرآیاہرطرف آزادی کی تقریب کوچارچاندلگاتالوگوں کاہجوم اورجوش ڈی ایچ اے کی کاوشوں کوسراہتا ہوانظرآیا‘ڈی ایچ اے بہاول پورنے اپنے ممبران کوخوشیوں کودوبالا کرنے کیلئے ڈی سیکٹرمیں بنائے گئے چھ مرلہ گھروں کے مالکانہ حقوق کی منتقلی کیلئے ایک تقریب کاانعقادکیا جس کے مہمان خصوصی سابق قومی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 ہاکی ٹیم کے کپتان سمیع اللہ خان تھے اس پروقار تقریب میں مہمانوں کو ڈبل ڈیکربس کے زریعے تیزی سے پایہ تکمیل کوپہنچتے ترقیاتی کاموں کاجائزہ اوراس کے بعد اپنے اپنے گھروں کومعائنہ کروایاگیا اس معائنے کے بعد تقریب کاباقاعدہ آغاز سینٹرل پارک میں واقع ڈانسنگ فاونٹین شوسے کیاگیا بعدازاں مہمان خصوصی نے تمام ممبران میں اپنے اپنے گھروں کی چابیاں تقسیم کی تقریب کے بعدمہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا ہے۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -