میپکو: رواں ماہ ریجن بھر میں آپریشن‘ 1011 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

 میپکو: رواں ماہ ریجن بھر میں آپریشن‘ 1011 بجلی چوروں کا گھیرا تنگ 

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے رواں ماہ کے دوران ریجن بھر میں 1011بجلی چور پکڑ لئے۔ 13لاکھ43ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 2کروڑ29لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ 19مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ یکم تا 13اگست 2020ء  کے دوران ملتان میں 199گھریلو، کمرشل،صنعتی اورٹیوب ویل صارفین کو393280یونٹس چوری کرنے پر7019489 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ ڈی جی خان میں 184 گھریلواورکمرشل (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

صارفین کو214674یونٹس چوری کرنے پر 3003649 روپے جرمانہ اور15ایف آئی آرز درج، وہاڑی میں 126 گھریلو،کمرشل،صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو156235یونٹس چوری کرنے پر3017246 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 85گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو153128یونٹس چوری کرنے پر2398667 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، ساہیوال میں 144 گھریلو اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو128174یونٹس چوری کرنے پر2437378روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 79 گھریلوا ور کمرشل صارفین کو93528یونٹس چوری کرنے پر 1524930 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفرگڑھ میں 102 گھریلواورکمرشل صارفین کو93292یونٹس چوری کرنے پر1530796روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 68گھریلو،صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو65724یونٹس چوری کرنے پر1080879 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 24 گھریلو صارفین کو45229یونٹس چوری کرنے پر880897 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -