شجر کاری مہم‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 75 ڈبلیو بی سب سے آگے

  شجر کاری مہم‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 75 ڈبلیو بی سب سے آگے

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)جشن آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کی جانب سے ضلع بھر کے سکولوں میں شجرکاری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 75ڈبلیو بی نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع بھر کے ایلیمنٹری سکولز میں اول نمبر حاصل کیا پرنسپل سکول مسز عذراء عبدالحئی نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی کامیابی کیں سکول سٹاف اور طلباء کی کاوشیں سرفہرست ہیں انہی کی بدولت ضلع بھر (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

میں پہلی پوزیشن حاصل کرپائے ہیں ان شائاللہ آئندہ بھی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے سکول کی کامیابی پر اہل علاقہ نے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا

آگے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -