ضلع مردان میں تیسرے روز انسداد پولیو مہم جاری

ضلع مردان میں تیسرے روز انسداد پولیو مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع مردان میں تیسرے روز انسداد پولیو مہم جاری۔ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے سول ڈسپنسری شیخ ملتون اور مختلف جگہوں پر پولیو ٹیموں کی چیکینگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ڈسپنسری سمیت مختلف جگہوں پر جا کر پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں یا نہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغر و این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان بھی موجود تھے۔ڈی سی نے پولیو ٹیموں کی سپاٹ چیکنگ کی اور سول ڈسپنسری میں ہیلتھ سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈی سی مردان نے ہدایت کی کہ کل پولیو کا چوتھے دن اور پرسوں کیچ اپ ڈے کے دوران ان بچوں کو بھی ویکسین پلائی جائے جو قطرے نہیں پی سکے اور خاص طور پر انکاری والدین پر زور دیا جائے تاکہ وہ 5 سال سے کم عمر اپنے بچوں کو قطرے پلائیں اور اپیل کی کہ پولیو ٹیموں کہ ساتھ تعاون کریں۔