وزیر اعلیٰ کا چترال واقعہ پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ کا چترال واقعہ پر اظہار افسوس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چترال کے علاقہ یارخون لشٹ میں گلیشیئر پھٹنے کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ نے اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے اور متاثرین کو اشیائے خوردونوش کے علاوہ دیگر امدادی سامان پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے واقعے میں ایک بچی کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -