آصف زر داری، فریال تالپور آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے 

 آصف زر داری، فریال تالپور آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے 

  

  اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپورآج اتوار کو کراچی سے اسلام آبادپہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی پربھرپورشوآف پاورکافیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی ارکان پارلیمان کو17 اگست کواسلام آبادپہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزلائرزفورم کے ارکان کو17اگست کوعدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے ہیں۔

زرداری، فریال

مزید :

صفحہ اول -