نوجوانوں کیلئے سی پیک انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا، عاصم سلیم باجوہ

نوجوانوں کیلئے سی پیک انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا، عاصم سلیم باجوہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ انٹرن شپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے۔ انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔ نوجوانوں کو تین ماہ کی مخصوصی انٹرن شپ کی پیش کش کر رہے ہیں، نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے۔ نوجوانوں کو3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، پہلی انٹرن شپ کا بروشرجاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔

 عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -