ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی،شدید احتجاج

ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 14 اگست کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے دھودنیال سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا اور کہا گیا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ بانڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارتکارکو بتایا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحاً منافی ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں جس کا نتیجہ سٹرٹیجک غلطی کی صورت نکل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔
دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -