کورونا کے باعث مزید 9افراد جان کی بازی ہار گئے،747نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے باعث مزید 9افراد جان کی بازی ہار گئے،747نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار047 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 261 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 624 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار722 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 53 ہزار131 ٹیسٹ ہوچکے، ملک بھرکے ہسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار632، دوسرے نمبرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 203، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 35091، بلو چستان میں تعداد 12144، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15346، آزاد جموں وکشمیر 2179، گلگت میں 2452 ہو گئی ہے۔ملک بھرکے ہسپتالوں میں 149  مریض وینٹی لیٹرپرہیں، ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 311 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -