کوالا لمپور میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب 

کوالا لمپور میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب 

  

کوالا لمپور (محمد فاروق ڈوگر)ملائشیاکے شہر کوالا لمپور میں (PMHD TV) اور TTSJ کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملائشیا میں مقیم پاکستانی فیملیز اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور تقریب کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ اس تقریب میں مقامی ملائشین کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت شیخ محمد ثاقب شامی نے کی،تلاوت کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے سنے گئے بعدازاں (PMHD TV) اور  TTSJ کے چیئرمین محمد اطہر قریشی نے پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے بانی پاکستان قائداعظم اور ان کے رفقا کو خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک کوششوں کی وجہ سے مسلمان ہند کو ایک عظیم ریاست مملکت خداددا پاکستان ملی،تقریب سے خطاب کرتے ہوے داتو محمد سنی نے (PMHD TV) یعنی Pakistan Malaysia Tv کے قیام کو ایک خوش آئند عمل قرار دیا کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے اندر باہمی تجارت اور ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنے میں مدد ملے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی زمین بہت زرخیز ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ملائشیا کی طرح پاکستان کو بھی سرسبز شاداب بنائیں گے جیسا کہ ملائشیا میں FAMA کا کامیاب تجربہ کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد مسلم ایٹمی طاقت ہے اور اس کے پاس گوادر جیسی دنیا کی بہترین گہرے پانی کی بندر گاہ موجود ہے جس کو سینٹرل asia کے حب کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرکے ٹریڈ کو فروغ دیا جا سکتا ہے.اس کے علاوہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوے  ملائشیامیں مقیم مشور بزنس میں خرّم عبباسی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جانا چاہے. تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی بابائے پرچم ماسٹر افضال حسین کی پوتی آیت ال آمنہ بنتی اطہر قریشی نے تقریب کے شرکا کے ساتھ مل کر کیک کاٹا. تقریب کے شرکا میں داتو محمد سنی،داتو عبداللہ،مسٹر کاشمادی اور چائنیز کوممنٹی سے مس جیسی اور دیگر شرکا میں خرم عباسی،شیخ محمد ثاقب شامی،چوہدری ابوذر، چوہدری زین ال آبدین،چوہدری نثار خان اور PMHD TV) کے بانی عمران خالد اعوان نے شرکت کی۔

کوالا لمپور 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -