پی ٹی آئی حکمرا ن اپنے تمام وعدوں میں ناکام ہوگئے، مولا نا قاسم 

پی ٹی آئی حکمرا ن اپنے تمام وعدوں میں ناکام ہوگئے، مولا نا قاسم 

  

مٹہ سوات(نمائندہ پاکستان)جمعیت علما ء اسلام کے زیر اہتمام مٹہ سوات میاں کلے میں شمولیتی جلسہ عام سے شیخ الحدیث مولاناقاسم،ضلعی امیر مولانا فتحت اللہ،جنرل سیکرٹری مولانا سید قمر،قاری محمود،ڈاکٹر امجد علی،تحصیل مٹہ امیر قاری رحیم اللہ،جنرل سیکرٹری مفتی نصر اللہ خان بابر،عظمت علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکمران اپنے تمام وعدوں میں ناکام ہوگئے ہیں نہ مہنگائی کنٹرول ہورہی ہے اور نہ 50لاکھ گھر وایک کروڑ نوکریاں ملے،انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے غریب عوا م کو انتہائی مشکل میں ڈال دی ہے آٹے کی بوری2600تک پہنچ گئی ہے اور پٹرول،بجلی سمیت مختلف اشیاء کی قیمتیں حد سے ذیادہ بڑھادئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چئرمین انگلش کے مشکل الفاظ ادا کرسکتے ہیں لیکن خاتم النیبین کے الفاظ ان سے غلط ہورہے ہیں اور مدارس میں اصلاحات کی باتیں کرتے ہیں۔مدارس میں نہ کسی نے چرس پیا ہے اور نہ پوڈر بلکہ یونیورسٹیوں کے طلباء آئس استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ میاں عاطف قادیانی کو وزارت دی جس پر جے یو آئی نے احتجاج کرتے ہوئے واپس کیا،آسیہ مسیح کو چھوڑ دیا گیا لیکن غازی فیصل جیل میں ہے۔چوری اور کرپشن کے خلاف اٹھنے والے تحریک کے اردگردچینی چور اور آٹا چور بیٹھے ہیں۔ این اے سے کامیاب امیدوار کامیابی کے بعد اپنے حلقے سے غائب ہے،نامکمل بی آرٹی کا افتتاح کیا گیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا تعلق سوات سے ہیں لیکن سوات کے سیلاب اورآپریشن سے متاثرہ عوام کیلئے روزگار کی کوئی مواقع نہیں،نہ انڈسٹریل زون قائم ہوئی اور نہ یونیورسٹیزآئے،ہسپتالوں کا بھی برا حال ہے،حکومت کے تمام ادارے احتجاج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات کی عوام سے جنگلات کے نام پر جو زمین قبضہ کی جارہی ہے جمعیت علماء اسلام اس کی پرزور مذمت کرتی ہیں۔جلسہ میں نواب خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اسی موقع پر ان کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنائے گئے جبکہ پبلک سروس کمیشن میں اسلامیات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سیف اللہ اور پورے پاکستان میں حفظ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے شوکت اور انکے اساتذہ کرام کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -