صوابی،بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

صوابی،بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور پولیس نے بہنوئی کو قتل کرنے والے سالے کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ لاہور محمد شفیق خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چھبیس جولائی کو جلبئی لار کے مقام پر ایک شخص کی قتل شدہ لاش پڑی تھی جس کی شناخت علی حمزہ ولد ممریز خان سکنہ ڈوڈھیر حال مرغز کے نام سے ہوئی مقتول کے باپ نے قتل کی دعویداری عنایت اللہ اور واجد علی سکنہ جگناتھ باجا پل پر کی تھی انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ڈی پی او صوابی عمران شاہد اور ڈی ایس پی لاہور نے سخت نوٹس لے کر احکامات جاری کئے جس پر ان کی قیادت میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی جنہوں نے جدید خطوط پر کارروائی کر کے ایک ملزم عنایت اللہ کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مارر ہی ہے انہوں نے بتایا کہ مقتول اپنے بیوی کو منانے کے لئے سسرال کے گھر گئے تھے جہاں انہیں ان کے سالوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔