نوشہرہ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

نوشہرہ،موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)اکوڑہ پولیس نے موٹر سائیکلز چوری واقعات میں ملوث  02ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم۔نشاندہی پر06موٹر سائیکلیں برآمدمحمد عمران ساکن ککے زئی اکوڑہ نے اپنی موٹر سائیکل نمبری 8967/GTN ڈاکٹر کے کلینک کے باہر سے چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے اکوڑہ میں موٹر سائیکل کے چوری واردات کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں SHOاکوڑہ عرفان خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیا۔تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے ملزمان کو تک رسائی حاصل کی۔ملزمان راحید ولد شکور اور یاسر ولد نوشیر ساکنان مغلکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب  اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے چوری شدہ 06موٹر سائیکلیں  بھی بر آمد کر لی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -