صوابی،مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق،مقدمہ درج

صوابی،مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق،مقدمہ درج

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقہ گدون کے گاؤں سوکیلئی میں گنے کی شربت تیار کرنے کے دوران بھاری مشین گر جانے سے سولہ سالا نوجوان عارف محمد ولد فقیر محمد جاں بحق ہو گئے۔ سین خیل مانیری بالا صوابی میں زیر اللہ نامی بچے نے گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ زر کلام سکنہ نارنجی نے تھانہ پر مولی میں ایف آئی آر درج کر اتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی اختر کلام پر مبینہ طور پر نور باچا نے چھری سے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل تنازغہ برف بیان کی ہے۔دریں اثناء پیر محمد سکنہ بازارگئی نے زخمی حالت میں تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر ذوالقر نین اور عزیر نے ان پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ مجروح بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ بیان نزع میں وجہ عناد تنازغہ اراضی بیان کی ہے۔ ظاہر سکنہ کالا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے ان کے ساتھ زبانی تکرار کی اس دوران ایک شخص نے ان پرفائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا مجروح بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -