نوشہرہ،آئل ڈپو میں آتشزدگی،کروڑوں مالیت تیل ضائع

نوشہرہ،آئل ڈپو میں آتشزدگی،کروڑوں مالیت تیل ضائع

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) امان گڑ ھ میں حیسکو آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے علاقے میں اپنی لپیٹ میں لے لیا کروڑوں روپے مالیت کا تیل جل گیا ڈپو میں کام کرنے والے دو ملازمین شدید زخمی جن کو فوری طور پر 1122نے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا پورے علاقے کی بجلی 4گھنٹے بند رہی خواتین، بچے، بوڑھے بجلی نہ ہونے سے گرمی سے نڈھا ل پشاور نوشہرہ کے فائر بیگیڈ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں واقع حیسکو ائل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے نہ صرف ڈپو بلکہ پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے اسمان سے باتیں کرنے لگی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، 1122اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئیں پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر دیا جبکہ محکمہ واپڈا نے علاقہ کی بجلی ترسیل بند کر دی جس سے 4گھنٹے بجلی بند رہی واضح رہے کہ ڈپو میں کام کرنے والے ملازمین نعمت اللہ اور واجد بری جھلس گئے جس وہ شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا آگ لگ جانے کی واجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -