نجی سکول کمیٹی 15اگست سے تعلیمی ادارے کھلوانے میں مکمل ناکام

نجی سکول کمیٹی 15اگست سے تعلیمی ادارے کھلوانے میں مکمل ناکام

  

 راولپنڈی(این این آئی) جڑواں شہروں میں نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی15اگست ہفتہ سے پرائیویٹ سکول کھلوانے میں مکمل ناکام ہوگئی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے پرائیویٹ سکولز کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم سکول کھولنے کا اعلان کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین کے اپنے سکول بھی بند رہے،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مراکز علاقے مری روڈ، سکستھ روڈ، صدر، ہارلے اسٹریٹ، سیٹلائٹ ٹاؤن، کنٹونمنٹ  کے بھی تمام چھوٹے اور بڑے سکول بند ہیں۔ والدین نے بچوں کوسکول بھیجنے کی ایکشن کمیٹی کی استدعا مسترد کردی۔

سکول بند

مزید :

پشاورصفحہ آخر -