بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیزکو کھول دیا گیا
کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند او پی ڈیز کو کھول دیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ہفتہ کو سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی احتیا طی تدابیر اختیار کرتے ہوے او پی ڈیز کھول دی گئیں۔او پی ڈیز کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔
او پی ڈیز