صوابی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

  صوابی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن شوکت افضل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت کی وجہ سے 132کے وی صوابی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی17 اگست صبح 8بجے سے دوپہر1 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی طوطالئی،نواں کلی،کرنل شیر،بام خیل، مانیری، چارباغ،منصبدار،پلوڈھنڈ،خدوخیل،مرغز،شاہ منصور،رورل زیدہ،شیخ جانہ،صوابی سٹی،لاہورسٹی،شاہ منصورہسپتال،دولت،سوڈھیر،گھمبت،جامرہ،اسماعیلہ،کالوخان،نیوبالاگڑھی فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔