رسالپور پولیس کی کامیاب  کاروائی،قتل کیس کا ملزم گرفتار

 رسالپور پولیس کی کامیاب  کاروائی،قتل کیس کا ملزم گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔زبانی تکرار پر قتل اور اقدام قتل کرنے والا ملزم 48 گھنٹے کے اند رگرفتارحبیب الرحمن ساکن بابا جی کلے  رسالپور نے 12-08-2020  کو پولیس کو وقتی زبانی تکرار پر  اپنے آپ کے زخمی اور بھائی جنت گل کے قتل ہونے کی رپورٹ درج کی۔جس پرمقدمہ نمبر 408 مورخہ 12-08-2020 جرم 302 تھانہ رسالپور درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین نے ASPکینٹ بلال احمد کی سربراہی میں نیک زمان خان SHO رسالپور  پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر FIR میں نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے۔ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے عمر زیب ولد عمرا خان کو گرفتار کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -