ممبر سندھ اسمبلی غزالہ سیال کی پشاور آمد،  بی آر ٹی بس پر سفر کیا 

ممبر سندھ اسمبلی غزالہ سیال کی پشاور آمد،  بی آر ٹی بس پر سفر کیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون ممبر سندھ اسمبلی غزالہ سیال بی آر ٹی بس پر سفر کیلئے گذشتہ روز پشاور پہنچی  جہاں انہوں نے ایک دن کے انتظار کے بعد بی آر ٹی کا ٹکٹ حاصل کیا انہوں نے بس میں فردوس سے سردار گڑھی تک سفر کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میگا منصوبے کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوا بی آر ٹی  اسٹیشنز پر جلدی میں ناتجربہ کار عملہ  تعینات کیا گیا ہے جبکہ انڈر پاسز میں گندگی پھیلی ہوئی  ہے  جس نے  تحریک انصاف کے منصوبے کا پول کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ  10  روپے کا اعلان کر کے ٹکٹ 50 میں دیا جارہا ہے اپوزیشن کے ڈر سے عجلت میں افتتاح نے بی آر ٹی کی اہمیت کو ختم کردیا ہے منصوبے کے آغاز کے بعد  اب وقت آ گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک سے اربوں روپے کا حساب لیا جائے انہوں نے تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ  بی آر ٹی کا فوری طور پر شفاف آڈٹ کرایا جاء

مزید :

پشاورصفحہ آخر -