حکمران ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں: سید حیدر شاہ 

  حکمران ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں: سید حیدر شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاو(سٹی رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صوبائی صدر سید حیدر شاہ باچا قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے نیب میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد لاٹھی چارج، آنسو گیس اور مرچوں کے استعمال کو وحشیانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے اور حکمران ڈوبتے ہوئے کشتی کو بچانے کے لیے فسطائی ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں انھوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن حکمران طاقت کے بل بوتے پر عوام سے احتجاج کا بنیادی حق چھیننا چاہتے ہیں۔ سید حیدر شاہ باچانے مسلم لیگی کارکنوں کو وحشیانہ تشددکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں پر مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی مقبولیت کا بھوت سوار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم۔ایس۔ایف عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیاری کریں۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی طرف سے جب بھی احتجاج کی کال دی گئی  کے پی کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلے گے جس سے حکمرانوں کا بوری بستر گول ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی طرف سے انتقامی کاروائیوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے مریم نواز پورے ملک میں مقبول ہوچکی ہے اور عوام بھی انہیں مقبول ترین لیڈر مانتی ہیں۔