جشن آزادی پر مولانافضل الرحمان کی خاموشی معنی خیز ہے: کامران خان بنگش 

جشن آزادی پر مولانافضل الرحمان کی خاموشی معنی خیز ہے: کامران خان بنگش 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے 14 اگست پر مولانا فضل الرحمان کی خاموشی معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اگست کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس کی گئی جبکہ 14 اگست کو خاموشی -چی معنی دارد، مولانا عوام کو بتائیں کہ اپنے دور میں بطور کشمیر کمیٹی چیئرمین انہوں نے کہیں قومی مفاد کے خلاف تو انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا۔باچا خان مرکز میں مولانا کی عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کے ساتھ ملاقات اور پھر مشترکہ پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور عوام مولانا فضل الرحمن کا یہ عمل نہیں بھولے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -