اے این پی کا سانحہ سپین تنگی کی برسی پر تحصیل سطح پر تقاریب منعقد کرنے کا اعلان

اے این پی کا سانحہ سپین تنگی کی برسی پر تحصیل سطح پر تقاریب منعقد کرنے کا ...

  

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبے کے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ سانحہ سپین تنگی (بنوں) کے حوالے سے تحصیل سطح پر پروقار تقاریب کا اہتمام کریں۔ شہدائے سپین تنگی کا مرکزی پروگرام ڈومیل (بنوں) میں منعقد کیا جائیگا جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شہدائے سپین تنگی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان کے پیروکاروں نے ہر دور میں جمہوریت اور قوم کے حقوق کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، تاحال انتہائی سخت اور کھٹن حالات میں بقا اور حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عدم تشدد کے علمبرداروں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ایمل ولی خان نے پارٹی کی تمام ذیلی تنظیموں، شعراء، دانشوروں اور لکھاریوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہدائے سپین تنگی کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی تحاریر کے ذریعے پختونوں کے آئندہ نسل کو آگاہ کریں۔ انہوں نے تمام ضلعی صدور کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سانحہ سپین تنگی کے شہداء کی یاد میں تحصیل سطح پر تقاریب کا اہتمام کریں اور شعراء کو خصوصی دعوت دیں تاکہ وہ شہداء کو منظوم عقیدت پیش کریں اور شاعری کے ذریعے تاریخ سے قوم کو آگاہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -