پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

 پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

  

 چارسدہ (بیو رو رپورٹ) پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔ پیر کے روز سیل شدہ سکولوں کے طلباء و طالبات کو سڑکوں پر تدریس شروع کی جائیگی۔ حکومت بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ سے باز رہے۔ صدر نفیس اللہ۔ تفصیلات کے مطابق پن کے ضلعی صدر نفیس اللہ اور جنرل سیکرٹری طاہر امین نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے حکومت کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیل شدہ سکولوں کو فوری طور پر نہ کھول دیاگیا تو حالات کی ذ مہ داری حکومت پر ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیر کے روز تک سیل شدہ سکولوں کو نہ کھولا گیا تو طلباء و طالبات کو سڑکوں پر تدریس کا عمل شروع کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی اور اس حوالے سے تمام ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہو گی۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -