سرتاج خان کی ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر رشید پراچہ سے ملاقات

سرتاج خان کی ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر رشید پراچہ سے ملاقات

  

پشاور (سٹی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان سے کوہاٹ چیمبرآف کامرس کے نمائندہ وفد نے ایف پی سی سی آئی سابقہ نائب صدر رشیداحمد پراچہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کی ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے پر اتفاق ہوا اور تمام چیمبرز کے الیکشن شیڈول میں 31جولائی تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا گیا۔وفد نے مطالبہ کیاکہ انڈسٹری اسٹیٹ کوہاٹ کو کے پی ازمک کے حوالہ کیا جائے تاکہ صیح معنوں میں کوہاٹ میں صنعت وتجارت کو فروغ ملے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوں۔ وفد نے انڈسٹریل اسیٹ کوہاٹ کے لئے پولیس پوسٹ بنانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی دیگر مسائل تفصیل سے بیان کی اس حوالہ سے کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان وفد کو یقین دلایا کہ ایف پی سی سی آئی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کرخیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کے حوالہ سے حدالمقدور کوششیں بروئے کار لائے ہوئے ہے۔ اس حوالہ سے جلد صوبائی وزیر وسیکرٹری انڈسٹری سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ کوہاٹ کے کاروباری حضرات کے دیرینہ مسائل کو دور کیا جاسکے۔ اس حوالہ سے کوہاٹ چیمبر کے لئے اراضی الاٹ کرنا، انڈسٹریل اسٹیٹ کو فروغ دینا، کوہاٹ اکنامک زون کا قیام، صوبے کے مختلف حکومتی کمییٹیوں میں چیمبرز کی نمائندگی اور اس کے علاوہ ہر ضلع میں اکنامک ڈیولپمنٹ فورم کا قیام اولین ترجیح ہوگی۔ اس دوران کوہاٹ چیمبر کے سابق صدر رشید احمد پراچہ اورایگزیکٹیوممبرمحمدجنید کے نمایاں کردار کو سہراہا گیا جو انہوں نے کوہاٹ کے عوام اور چیمبرکے خدمات کے لئے سرانجام دی ہیں اور ساتھ ہی انھیں گولڈ میڈل پہنائے گئے۔ وفد میں محمد جمیل ودیگر شامل تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -