باجوڑ روٹ کو دیرچترال سی پیک موٹروے منصوبے سے نکالنے کیخلاف آل پارٹیز کے زیراہتمام مظاہرہ 

باجوڑ روٹ کو دیرچترال سی پیک موٹروے منصوبے سے نکالنے کیخلاف آل پارٹیز کے ...

  

 باجوڑ (نمائندہ خصوصی)  باجوڑ  باجوڑ روٹ کو دیر چترال سی پیک موٹر وے منصوبے سے نکالنے کے خلاف آل پارٹیز کے زیر اہتمام خار چوک میں احتجاجی مظاہرے کا انعقادتفصیلات کے مطابق باجوڑ روٹ کو دیر چترال سی پیک موٹر وے منصوبے سے نکالنے کے خلاف آل پارٹیز کے زیر اہتمام خار چوک میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان، اورنگزیب انقلابی، پاکستان مسلم لیگ ن کے گل کریم خان سلارزئی، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون رشید، مولانا وحید گل، قاری عبدالمجید، عوامی نیشنل پارٹی کے سید صدیق اکبر، جمعیت علمائے اسلام کے حاجی سید بادشاہ، قومی وطن پارٹی کے محمد حیان، باجوڑ چیمبر آف کامرس کے بانی لعلی شاہ  سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔  مقررین نے کہا کہ مرجر کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اس منصوبے میں باجوڑ روٹ کو بھی شامل کیا جائیگا۔لیکن بدقسمتی سے حکومت ہمیں جان بوجھ کر اس منصوبے سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ کے عوام کو پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش سے بھی کافی نقصان پہنچ رہا ہیں، لیکن بدقسمتی سے حکومت اس طرف بھی توجہ نہیں دے رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر باجوڑ کو سی، پیک موٹر وے منصوبے میں شامل نہ کیا گیا، تو مکمل شٹر ڈاون کرکے وزیر اعلی محمود خان کے باجوڑ دورے کو ناکام بنا دیں گے اور ان کے سامنے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -