آفریدی قوم کو سروے چیک کے حوالے سے مزید خوشخبری ملے گی،معروف آفریدی

آفریدی قوم کو سروے چیک کے حوالے سے مزید خوشخبری ملے گی،معروف آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ آفریدی قوم کو سروے چیک کے حوالے سے مزید خوشخبری ملے گی متاثرہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں آفریدی ریلیف کمیٹی چیئرمین حاجی معروف افریدی ضلع خیبر تحصیل باڑہ سی ایل سی پی اور ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے حاجی معروف خان کو مشترکہ آفریدی اقوام کے 210 چیک اگلے ہفتے جبکہ 31 اگست کو 470 مزید چیک ریلیز و تقسیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر آفریدی ریلیف کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور چیئرمین معروف آفریدی نے کہا کہ یہ قوم کا حق ہے کہ سروے کو جلدازجلد دوبارہ شروع کریں تاکہ متاثرہ عوام کے مسمار شدہ گھروں کے سروے ہو کر انکو بھی اپنے معاوضے جلد مل جائے۔کیونکہ ماضی کے خراب حالت کی وجہ سے قبائل قوم اور خاص کر آفریدی قوم کہ ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے تھے اور ابھی تک وہ پشاور اور دوسرے علاقوں میں کرائے پر رہائش پذیر ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد ان کے گھروں کے سروے ہوجائے اور ان کواپنے مسمارشدہ گھروں کے معاوضے مل جائیں تاکہ وہ یہاں آکر اپنے گھروں کی تعمیر کرسکے اس موقع پرڈپٹی کمشنرخیبر محمود اسلم وزیر نے تمام تر مسائل ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔