تیراہ سے پسماندگی کا خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے: بریگیڈئیر وقاص قریشی 

تیراہ سے پسماندگی کا خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے: بریگیڈئیر وقاص ...

  

 باڑہ (نمائندہ پاکستان)کمانڈر 105بریگیڈ بریگیڈیئر وقاص احمد قریشی نے کہا ہے کہ ملکء سلامتی اور دفاع کیلئے مل کر کام کرکے ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ تیراہ سے پسماندگی کا خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کرکے سیرو سیاحت کا مرکز بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں تیراہ میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سلسلے میں تیراہ بر قمبر خیل خواجل خیل مرکز میں اورکزئی سکاؤٹس کی زیرنگرانی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس لیفٹننٹ کرنل عامر سلیم، تحصیلدار تیراہ داؤد آفریدی ایس ایچ او تیراہ جاوید آفریدی، فورسز کے افسران علاقائی مشران جوانوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ یوم آزادی تقریب کا باقاعدہ آغاز بریگیڈیئر وقاص احمد قریشی نے یادگار شہداء پر پھول اور پرچم لہرا کر کیا۔ تقریب میں فورسز اور مقامی لوگوں نے ڈول کی تھاپ پر رقص پیش کیا، اس موقع مختلف قسم کے کھیل ملی نغمے پیش کئے گئے۔ مختلف قسم کے سٹال لگانے گئے جس میں ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء دلچسپی کا باعث بنی اور بریگیڈیئر نے ان سٹالوں کا معائنہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر نے کہا کہ آزادی کی نعمت ان سے پوچھیں جو محکوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیراہ کت عوام پرامن اور محب وطن ہیں ان کی حب الوطنی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی تقریب میں جس طرح جوش و جذبے سے انہوں نے شرکت کی داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی اس تقریب میں شرکت سے ظاہر ہے کہ تیراہ کے پسماندہ عوام ترقی کے خواہاں اور ان شائاللہ تیراہ بہد جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور مل کر تیراہ کے پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے یوم آزادی کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -