کانگو وائرس کے  تین مریض  فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ منتقل

کانگو وائرس کے  تین مریض  فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ منتقل

  

کوئٹہ(این این آئی)کانگو وائرس کے شبہ میں تین مریضوں کو فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا،مریضوں کے نمونے  ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے۔ فاطمہ جناح  چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے انتظامیہ کے مطابق کانگو کے شبہ میں لائے گئے تینوں مریضوں کا تعلق بلوچستان  کے ضلع لورالائی سے ہے، مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیجوادئیے گئے ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق  گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہسپتال میں کانگووائرس کے 14 مشتبہ افراد لائے گئے تھے ان میں سے 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 5 ا فراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیاگیاہے جبکہ وائرس سے متاثرہ ایک خاتون جاں بحق ہوچکی ہے۔

کانگو مریض

مزید :

صفحہ آخر -