سوات،مالا کنڈ اور مردان میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

سوات،مالا کنڈ اور مردان میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

  

  سوات(آئی این پی)سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں جبکہ مالاکنڈ اور مردان میں بھی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے تمام نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے ہیں۔والدین نے بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کر دیا جبکہ اساتذہ کی بڑی تعداد پر ڈیوٹی پر نہیں پہنچی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جو بچے سکولوں میں آئے انہیں کورونا ایس او پیز کے تحت  سکولوں میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔ ماسک اورسینی ٹائزر اور ٹمپریچربھی چیک کیاجارہا ہے۔ ادھر پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ نے کہاہے کہ پارکس،ہوٹل کھول دئے گئے ہیں تو حکومت سکولوں کو بھی کھول دے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ سوات میں کسی کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں ہے،ضلع بھر میں کوئی بھی سکول نہیں کھلے گا،کسی نے سکول کھولنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ سکول سیل اوررجسٹریشن ختم کر دی جائے گی۔

سکول کھل گئے

مزید :

صفحہ آخر -