سندھ قوم پرست جماعتوں کے درجنوں رہنماؤں کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

سندھ قوم پرست جماعتوں کے درجنوں رہنماؤں کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

  

  سکھر(این این آئی)سکھر اور خیرپور اضلاع سے تعلق رکھنے والے قوم پرست جماعتوں کے 60 سے زائد کارکنوں و رہنماؤں کی بڑی تعداد نے قوم پرست جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلی اور ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر ملک وقوم سے وفادار رہنے کا عہد کرلیا اس سلسلے میں سکھر میں جئے سندھ محاذ، جیئے سندھ قومی محاذ، جیئے سندھ تحریک کے 60 سے رہنماؤں و کارکنوں لیاقت چنہ زاہد حسین، ایاز خان، شمن علی مظہر علی لاشاری دودو خان ممدانی، منصور خان دھاریجو، نبی بخش شیخ، نزیر علی شیخ، برکت علی سموں، نعیم احمد انصاری امجد علی گوپانگ، منصور احمد انصاری، نادر علی گوپانگ ودیگر نے پریس کانفرنس کے دوران قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پاکستان سے وفادار رہیں گے آج سے ان کا کسی قوم پرست جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ان قوم پرست تنظیموں نے ان کو ورغلا کر ملک کے خلاف استعمال کیا لیکن اب وہ اپنی جانیں تک ملک وقوم کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں۔رہنماؤں و کارکنوں کا تعلق سکھر اور خیرپور اضلاع سے ہے۔

قومی دھارا

مزید :

صفحہ آخر -