امریکہ،برطانیہ میں کورونا کیس پھر بڑھنے لگے،ٹیکساس میں مزید 313ہلاکتیں 

امریکہ،برطانیہ میں کورونا کیس پھر بڑھنے لگے،ٹیکساس میں مزید 313ہلاکتیں 

  

 واشنگٹن،لندن (این این آئی)برطانیہ میں ایک ماہ بعد کورونا کے مزید1400سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد3لاکھ16ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات 41 ہزار3سو سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے انگلینڈ کے شمال مغربی علاقے اور لیسٹر میں لاک ڈاون کی پابندیاں برقرار رکھنے اور فرانس سے برطانیہ آنے والوں کو 14 روز قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں وائرس سے مزید 313افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد9602ہوگئی ہے جبکہ ریاست کیلی فورنیا میں کیسز کی تعداد6لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے باعث لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

کورونا 

مزید :

صفحہ آخر -