بٹ خیلہ،2 کمسن بھائیوں کو گھر میں قتل کردیا گیا

بٹ خیلہ،2 کمسن بھائیوں کو گھر میں قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ گاؤں مٹکنی میں نامعلوم ملزمان نے گھرمیں گھس کردوکم سن بھائیوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ مشتعل ہوکرنعشوں کوسڑک پر رکھ کربٹ خیلہ اگرہ روڈکوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق گھرشتہ روزعلی الصبح ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ کے نواحی گاؤں مٹکنی میں دوکم سن بھائی یاسین اوریاسیر پسران باچارحمان اپنے گھرمیں محوخواب تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان گھرمیں گھس کردونوں بھائیوں کواتشین اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیااورجائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے دونوں معصوم بھائیوں کے بہمانہ قتل کے اطلاع ملتے ہی علاقے کے عوام مشتعل ہوکر نعشوں کوسڑک پررکھ کربٹ خیلہ اوراگرہ روڈکوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیامالاکنڈلیویزکے صوبیدارمیجرفریداللہ خان بھار ی لیوی نفری سمیت جائے وقوعہ پرپہنچ کرمظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے بعدازاں روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔

مزید :

صفحہ اول -