ٹرمپ کمپین کی جانب سے مسلم وائسز فار ٹرمپ کے عنوان سے نئی مہم کاآغاز، ممتاز پاکستانی ساجد تارڑ قیادت کریں گے 

ٹرمپ کمپین کی جانب سے مسلم وائسز فار ٹرمپ کے عنوان سے نئی مہم کاآغاز، ممتاز ...
ٹرمپ کمپین کی جانب سے مسلم وائسز فار ٹرمپ کے عنوان سے نئی مہم کاآغاز، ممتاز پاکستانی ساجد تارڑ قیادت کریں گے 

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرمپ کمپین کی جانب سے مسلم وائسز فار ٹرمپ کے عنوان سے نئی مہم کاآغازکردیا گیا،مہم کی قیادت امریکا میں ممتاز پاکستانی ساجد تارڑ کریں گے 

ساجد تارڑ نے کہاہے کہ مسلم وائسز تاریخ کاحصہ بن رہی ہیں ،یہ مسلم وائسز کی بڑی کامیابی ہے،اس کامیابی پر صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام سپورٹرز مسلم وائسز میں سبسکرپشن کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں، مسلم وائسز فار ٹرمپ امریکی صدر کو دوبارہ صدر بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

واضح رہے کہ ساجد تارڑ صدر ٹرمپ کے بہت بڑے حامی ہیں ،یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو باقاعدہ نمائندگی دی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -