حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، مشکل حل کردی

حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، مشکل حل ...
حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، مشکل حل کردی

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی اور نجی بینک میں پنشن براہ راست آئے گی۔

کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے دفتر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دو سال کے اندر پنشن ساڑھے 8 ہزارروپے کردی، ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، پہلی ستمبرسے بزرگوں کوگھرپرجاکرپنشن دیں گے اور نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنشن پرآپ کو کریڈٹ کارڈ ملے گا، قرض کی سہولت ملے گی۔ ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، پچھلے تین مہینوں میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ای او بی آئی کی سمری وزارت قانون کو بھیجی ہے، ہروہ شخص جوکام کرتا ہے، ای او بی آئی کا حقدار ہوگا جس میں فری لانس جرنلسٹ، کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہوں گی، اس کے علاوہ آپ خود کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کرسکیں گے۔

مزید :

قومی -