پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کیلئے اتحاد واتفاق خوش آئند ہے، ناصرشاہ 

پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کیلئے اتحاد واتفاق خوش آئند ...
پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کیلئے اتحاد واتفاق خوش آئند ہے، ناصرشاہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا کراچی کیلئے اتحاد واتفاق خوش آئند ہے، کراچی کی ترقی کیلئے ملکرکام کرنے کاعزم خوشخبری ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ تینوں جماعتوں کااتحاد کراچی کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،کراچی دشمن عناصر کو یہ اتحاد ایک آنکھ نہ بھائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں صوبہ سندھ اورکراچی نے ریکارڈ ترقی کی ہے،سندھ حکومت کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کو خوش آمدید کہے گی،ناصر شاہ نے کہاکہ نالوں کی صفائی سے متعلق وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کو خوش آمدید کہا۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی ترقی کیلئے ناقابل فراموش اقدامات کئے،بلاول بھٹو نے ایک دن میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -