ترقیاتی کام معیاری اور عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں،علیم خان

ترقیاتی کام معیاری اور عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں،علیم خان
ترقیاتی کام معیاری اور عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں،علیم خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہاہے کہ سرکاری فنڈز کا ایک ایک پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کیا جائے،ترقیاتی کام معیاری اور عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں،سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ہر علاقے میں ترقی ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر علیم خان کی زیر صدارت این اے129میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس ہوا،این اے129،پی پی157اور پی پی158کے مختلف علاقوں کیلئے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔

سینئرصوبائی وزیر علیم خان نے کہاکہ پی پی158 میں 10کروڑ روپے کی گرانٹ سے اہم منصوبے مکمل ہوں گے،باجا لائن کی سڑک کیلئے55لاکھ روپے منظور، کام کا جلد آغاز ہوگا،پی پی157میں4کروڑ سے زائد کی ترقیاتی سکیمیں منظوری کے مراحل میں ہیں،دھرمپورہ،گوندی پیر، جناح پارک اور احاطہ مول چند میں ترقیاتی کام ہوں گے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ این اے129کیلئے 5کروڑ سےزائد کی اضافی گرانٹ، عوامی مسائل حل کریں گے،بستی سیدن شاہ، میا ں میر، قاسم پورہ اور شاہ جمال میں ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو چکیں،سیوریج،پی سی سی اور سڑکوں کی کارپیٹنگ کے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈ، واسا اور ایم سی ایل کو مشترکہ اجلاس کرنے کی ہدایت کی،علیم خان نے کہاکہ سرکاری فنڈز کا ایک ایک پیسہ سوچ سمجھ کر خرچ کیا جائے،ترقیاتی کام معیاری اور عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں،سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ہر علاقے میں ترقی ہو گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -